ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلایا اور عوامی لیگ کی بحالی کی سازش کی،میڈیا رپورٹس


ڈھاکا: ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بنگلا دیشی سینئر صحافی انیس عالمگیر کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی پولیس نے پیر کو بتایا کہ انہوں نے سینیئر صحافی انیس عالمگیر کو مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی انیس عالمگیر پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی کالعدم جماعت کی تشہیر کا بھی الزام ہے،انیس عالمگیر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 3 دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلایا اور عوامی لیگ کی بحالی کی سازش کی۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی عبوری حکومت نے مئی میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کے تحت شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پر پابندی عائد کی تھی۔
بنگلادیش میں میڈیا کی آزادی طویل عرصے سے خطرات کا شکار رہی ہے اور شیخ حسینہ کے دورِ اقتدار کو جنوبی ایشیائی ملک میں میڈیا آزادی کے بدترین ادوار میں شمار کیا جاتا ہے۔
صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے عالمی ادارےرپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق بنگلادیش 2025 میں پریس فریڈم کی عالمی درجہ بندی میں 180 ممالک میں 149ویں نمبر پر ہے۔
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 6 گھنٹے قبل

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 8 گھنٹے قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 3 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 7 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 7 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 6 گھنٹے قبل

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ میں بیان
- 8 گھنٹے قبل









