تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھرسرحدی جھڑپیں شروع،کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تھائی لینڈ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو مکمل طور پرمحفوظ نہیں کرلیا جاتا،ترجمان تھائی فوج


ویب ڈیسک: جنوبی مشرقی ایشیائی ملک تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے مابین ایک دفعہ پھر سرحدی جھڑپیں شروع ہو گئیں ہیں،جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تھائی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ کمبوڈیا نے یکطرفہ طور پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے،جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
تھائی وزارتِ خارجہ کے مطابق کمبوڈیا کی جانب سے اشتعال انگیزی کے بعد اب فوجی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
اس حوالے سے تھائی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تھائی لینڈ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو مکمل طور پرمحفوظ نہیں کرلیا جاتا۔
جبکہ تھائی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمبوڈین ملٹری نے ہتھیار اور فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے، کمبوڈین فوج سے جھڑپوں میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے،ان کامزید کہنا ہے کہ ہماری فوج کی جانب سے بھی کمبوڈین حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔
دوسری جانب کمبوڈیا نے بھی سرحدی تناؤ کی ذمہ داری تھائی لینڈ پرعائد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ صرف دفاعی اقدامات کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث دونوں ممالک کی سرحد کے قریب آباد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ کئی دیہات کے رہائشی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تاہم بعدازاں اکتوبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سمٹ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کروایا تھا جس پر دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باقاعدہ دستخط بھی کیے تھے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 21 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل








