لندن میں پی ایس ایل کا کامیاب روڈ شو ، دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، چئیرمین پی سی بی
پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے، پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑیوں کا عالمی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے،رمیز راجہ


لندن: کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نےاس موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد ایک تاریخی کامیابی ہے، آج کھیل سفارت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس حوالے سےسی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کامیاب تقریب کے انعقاد پر خوشی ہے۔
سی ای اوسلمان نصیر کا کہنا تھا کہ دو ٹیموں کی فرنچائز کے لیے بڈز اوپن ہیں، پاکستان کرکٹ کی ترویج کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان میں کرکٹ شائقین میدان میں اچھے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
دوسری جانب لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو کے دوران پینل سے گفتگو کر تے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔
پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے،پی ایس ایل میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کاموقع ملتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ہر قسم کے چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے ہم نےکرکٹ کی بہتری کیلئے کام کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے۔
پینل سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا ہ پی ایس ایل میں نئی بڈ شفاف اور اوپن ہوگی، اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جارہے ہیں، ہر اسٹیڈیم میں شائقین کے لئے میوزیکل کنسرٹ ہوگا، ہم امریکا کے شہر نیویارک میں بھی کرکٹ روڈ شو کرنے جارہے ہیں، ہم بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔
اس موقع پرسابق کرکٹر وسیم اکرم نے پینل گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں، پی ایس ایل پاکستان کے شائقین کرکٹ کے لیے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے، پی ایس ایل کی کامیابی میں سب کی محنت شامل ہے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے، پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑیوں کا عالمی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔
بڑے کھلاڑیوں نے ہمیشہ میری اچھی رہنمائی کی: بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پینل ڈسکشن میں کہا کہ بڑے کھلاڑیوں نے ہمیشہ میری اچھی رہنمائی کی، سینئر کھلاڑی اپنے اندر اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کرتا ہوں، پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان کرکٹ کی بڑی کامیابی ہے۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 21 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago










