قانون کے مطابق فرد جرم کے وقت ملزم کی موجودگی اور دستخط ضروری ہیں، اور ملزمہ و وکلاء کو فرد جرم کے بارے میں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا،وکیل علیمہ خان


راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 26 نومبر احتجاج کیس میںپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے جبکہ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کو چیلنج کرنے کی درخواست بھی خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمے کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی۔
دوران سماعت علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ پیش ہوئیں ،مقدمے کے 8 گواہان بھی عدالت کے احاطے میں موجود تھے۔
علیمہ خان کی جانب سے فرد جرم کی کارروائی کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی گئی، جس میں وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق فرد جرم کے وقت ملزم کی موجودگی اور دستخط ضروری ہیں، اور ملزمہ و وکلاء کو فرد جرم کے بارے میں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔
جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ فرد جرم قانونی طور پر درست طریقے سے عائد کی گئی، ملزمہ و وکلاء جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، اور دو ماہ تک کسی نے فرد جرم کی کاروائی چیلنج نہیں کی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی ضمانت بحال کی اور گزشتہ سماعت پر تاخیر سے پہنچنے پر جاری عدالتی احکامات واپس لے لیے،جبکہ مقدمے کا ٹرائل جاری ہے اور سرکاری گواہان کے بیانات ریکارڈ ہونا شروع ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے گزشتہ سماعت پر علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط، توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 9 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 12 minutes ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 4 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 4 hours ago
