صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
صارفین نوٹ کو ایک ٹپ سے سن اور دیکھ سکتے ہیں، جس سے روایتی وائس میل کی ضرورت کم ہو جائے گی،رپورٹ


ویب ڈیسک: صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے،عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے کالز، چیٹس اور اسٹیٹس میں رابطے اور تعامل کو مزید آسان اور دلچسپ بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے مسڈ کال نوٹس کا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے اگر کسی صارف کی وائس یا ویڈیو کال کا جواب نہ دیا جائے تو کال کرنے والا براہِ راست چیٹ میں آڈیو یا ویڈیو نوٹ بھیج سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین نوٹ کو ایک ٹپ سے سن اور دیکھ سکتے ہیں، جس سے روایتی وائس میل کی ضرورت کم ہو جائے گی، اس کے علاوہ وائس اور گروپ کالز میں نئی تبدیلیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔
جبکہ گروپ ویڈیو کالز میں اب اسپیکر کو نمایاں کرنے کے لیے اسپاٹ لائٹ فیچر دستیاب ہوگا، جبکہ صارفین اپنی رائے اور تاثرات ظاہر کرنے کے لیے ری ایکشنز استعمال کر سکیں گے۔
علاوہ ازاں واٹس ایپ نے اسٹیٹس سیکشن میں نئے انٹرایکٹو اسٹیکرز بھی متعارف کرائے ہیں، جن میں موسیقی کی لائنز، سوالات اور دلچسپ ڈیزائنز شامل ہیں، یہ صارفین کو اسٹیٹس میں زیادہ مؤثر انداز میں اظہارِ خیال اور تعامل کی سہولت فراہم کریں گے،جبکہ میٹا اے آئی امیج جنریشن ٹولز کی اپ گریڈ کے ذریعے صارفین تصاویر کی کوالٹی بڑھا سکتے ہیں اور انہیں مختصر ویڈیوز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ ورژن میں نیا میڈیا ٹیب شامل کیا گیا ہے، جو تمام چیٹس کے مشترکہ میڈیا، لنکس اور ڈاکومنٹس کو آسانی سے تلاش اور منظم کرنے میں مدد دے گا، جبکہ لنک پریویوز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ اپڈیٹس 2025 کے تعطیلاتی سیزن سے قبل متعارف کرائی گئی ہیں۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 8 گھنٹے قبل






