صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی
صارف اپنے فیس بک پیج پر صرف 28 دنوں کے اندر 3 لاکھ ویوز حاصل کر لیتا ہے تو فیس بک اسے ’کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول‘ تک رسائی دے دے گا،پالیسی


ویب ڈیسک :پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں کمپنی نے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئی اپڈیٹ کے بعد اب کم فالوورز رکھنے والے صارفین کے لیے بھی فیس بک سے آمدن حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں آسان ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
تازہ معلومات کے مطابق فیس بک نے بعض پیجز اور پروفائلز کے لیے مونیٹائزیشن کے معیار میں نرمی کی ہے۔نئے نظام کے تحت اگر کوئی صارف اپنے فیس بک پیج پر صرف 28 دنوں کے اندر 3 لاکھ ویوز حاصل کر لیتا ہے تو فیس بک اسے ’کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول‘ تک رسائی دے دے گا۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز، ریلز اور دیگر مواد سے ڈالرز میں کمائی شروع کر سکتے ہیں۔اس سے پہلے فیس بک پر کمائی کے لیے کافی سخت شرائط موجود تھیں، جن میں کم از کم 10 ہزار فالوورز، 6 لاکھ منٹ کا واچ ٹائم اور مخصوص تعداد میں ویڈیوز اپلوڈ کرنا لازمی سمجھا جاتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ نئے کریئیٹرز کے لیے مونیٹائزیشن تک پہنچنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا تھا اور وہ دلبرداشتہ ہو کر کام چھوڑ دیتے تھے۔
دوسری جانب اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت سے ابھرتے ہوئے کانٹینٹ بنانے والوں کے لیے آمدن کے مواقع بڑھ سکتے ہیں، لیکن فیس بک کے قواعد و ضوابط اور مقررہ شرائط پر عمل کرنا بدستور ضروری رہے گا۔
کمپنی کی رپورٹ کے مطابق یہ نئی تبدیلی ابھی ہر اکاؤنٹ یا پیج کے لیے دستیاب نہیں، بلکہ فی الحال صرف کچھ مخصوص صارفین ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago






