ایوان نے غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لیے 58 کھرب 36 ارب 27 کروڑ روپے اور غیر ملکی قرضوں کے مصارف کی مد میں 10 کھرب 71 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کی منظوری دی


اسلام آباد: قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے لیے 407 کھرب 41 ارب روپے سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لازمی اخراجات پر ایوان میں بحث مکمل ہونے کے بعد آئینی تقاضوں کے مطابق ان پر ووٹنگ نہیں کرائی گئی۔ منظور شدہ اخراجات کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس کے لیے 50 لاکھ روپے جبکہ الاؤنسز اور پنشن کی مد میں 6 ارب 93 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے لیے 7 ارب 96 کروڑ اور سینیٹ کے لیے 6 ارب 45 کروڑ روپے کے اخراجات کی منظوری دی گئی، جبکہ گرانٹس، امداد اور متفرق اخراجات کی مد میں 57 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ایوان نے غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لیے 58 کھرب 36 ارب 27 کروڑ روپے اور غیر ملکی قرضوں کے مصارف کی مد میں 10 کھرب 71 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ قلیل المدتی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے ایک کھرب 30 ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت کے بیرونی ترقیاتی قرضوں اور ایڈوانسز کے لیے 607 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے۔ منظور شدہ بجٹ کے تحت ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 259 کھرب روپے رکھے گئے ہیں۔
جبکہ صدر مملکت کے عملہ، خانہ داری اور الاؤنسز کی مد میں 2 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔ قومی اسمبلی نے فارن مشنز کے لیے 50 کروڑ روپے، قانون و انصاف ڈویژن کے لیے 53 کروڑ 94 لاکھ روپے اور آئندہ مالی سال میں انتخابات سے متعلق اخراجات کے لیے 10 ارب 57 کروڑ روپے کی منظوری دی۔
اسی طرح آڈٹ کے لیے 9 ارب 82 کروڑ روپے اور مقامی قرضوں کے مصارف کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔
جبکہ عدلیہ کے لیے منظور شدہ اخراجات میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے لیے 7 ارب 44 کروڑ روپے، وفاقی آئینی عدالت کے لیے 6 ارب روپے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 2 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد شامل ہیں۔
مزید برآں، وفاقی محتسب کے لیے 2 ارب روپے، وفاقی ٹیکس محتسب کے لیے 64 کروڑ روپے جبکہ کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے لیے قائم وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے لیے 25 کروڑ روپے سے زائد کے لازمی اخراجات کی بھی منظوری دی گئی۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 11 hours ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 11 hours ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 5 hours ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 10 hours ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 11 hours ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 11 hours ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 days ago


