میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین کسی پوسٹ کے ویو کاؤنٹ کو دیکھ سکیں گے

ویب ڈیسک: دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک میں اب ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اب تک اس کا حصہ نہیں تھا۔
میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین کسی پوسٹ کے ویو کاؤنٹ کو دیکھ سکیں گے۔
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا اور فی الحال محدود صارفین میں اس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے پوسٹ ویو کاؤنٹس کو مین پوسٹ ڈسپلے میں دکھایا جائے گا مگر صرف وہی فرد اسے دیکھ سکے گا جس نے یہ مواد فیس بک پر پوسٹ کیا ہوگا، اس سے صارفین کو اپنی پوسٹس کی پرفارمنس کا بہتر اندازہ ہوسکے گا۔
میٹا کی جانب سے ویو کاؤنٹس پر زیادہ توجہ مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ صارفین اندازہ کرسکیں کہ کس طرح کا مواد لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ابھی فیس بک میں صارفین کسی پوسٹ کی پرفارمنس کا اندازہ لائیکس سے لگاتے ہیں مگر میٹا کے خیال میں یہ مقبولیت یا انگیج منٹ کا بہترین طریقہ نہیں۔
فیس بک یا میٹا کی دیگر ایپس میں الگورتھم صارف کی دلچسپی کا اندازہ کرکے پوسٹس دکھاتا ہے۔
اب فیس بک یا انسٹا گرام میں زیادہ تر پوسٹس ایسے صارفین کی ہوتی ہیں جن کو آپ فالو نہیں کر رہے ہوتے یا ان کی فرینڈ لسٹ میں نہیں ہوتے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی میٹا کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 10 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 19 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 14 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 19 hours ago







