Advertisement
تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کی کمی سے 4299 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 12 hours ago پر Dec 13th 2025, 5:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کی کمی سے 4299 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 715 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 87 ہزار 741 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے کا ہوگیا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 220 روپے کی کمی سے 6464 روپے ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement