اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیاْ


اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی جس میں ملکی داخلی صورتحال، غلط معلومات (مس انفارمیشن و ڈس انفارمیشن) کے پھیلاؤ اور دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیاْ۔
اس موقع پر شرکاء نے افواجِ پاکستان کی مادرِ وطن کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق کے غیر مصدقہ معلومات کا پھیلاؤ قومی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ ایسے آگاہی سیشنز کے ذریعے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا بہتر انداز میں تدارک ممکن ہے۔
شرکاء کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں پاکستان کا مستقبل قرار دیا، طلبہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کے تمام سوالات کے مکمل دلائل کے ساتھ جوابات دیے گئے۔
نشست کے دوران اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان کے استحکام، سلامتی اور ترقی کے لیے فوج کے ساتھ ساتھ ہر شہری کا کردار ناگزیر ہے جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور یکجہتی انتہائی ضروری ہے۔
شرکاء نے کہا کہ نوجوانوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ایسے سیشنز کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے، اس آگاہی نشست نے پاکستان کے استحکام اور ترقی میں طلبہ کے کلیدی کردار کو نمایاں کیا اور فتنہ الخوارج کے حوالے سے بھی واضح معلومات فراہم کیں۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 21 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 16 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 19 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 19 گھنٹے قبل



