چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
غازی کی لانچنگ سے پاک بحریہ نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جہاں چین میں زیر تعمیر چاروں آبدوزیں اب سخت سمندری آزمائشوں(Sea Trials) کے مرحلے سے گزر رہی ہیں اور جلد پاکستان کے حوالے کیے جانے کے آخری مراحل میں ہیں

اسلام آباد: پاک بحریہ کے لیے چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی ( GHAZI) کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔
غازی کی لانچنگ سے پاک بحریہ نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جہاں چین میں زیر تعمیر چاروں آبدوزیں اب سخت سمندری آزمائشوں(Sea Trials) کے مرحلے سے گزر رہی ہیں اور جلد پاکستان کے حوالے کیے جانے کے آخری مراحل میں ہیں ۔
حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر چار پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (KS&EW) میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ToT) کے تحت تعمیر کی جا رہی ہیں۔
ان آبدوزوں کو جدید ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس کیا جائے گا جو دور تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں گیں ۔
لانچنگ تقریب میں دونوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی جو دوطرفہ گہرے تعاون کا عملی مظہر ہے۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 16 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 10 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 14 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 13 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 11 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago



