Advertisement

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آنے والے چند دنوں کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی۔ جس کے مطابق ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 سے 22 دسمبر کے دوران بارشوں اور برفباری کے امکانات ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 17th 2025, 8:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مغربی و شمالی علاقوں میں 20 سے 22 دسمبر تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آنے والے چند دنوں کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی۔ جس کے مطابق ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 سے 22 دسمبر کے دوران بارشوں اور برفباری کے امکانات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہو گا۔ اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی 19 اور 20 دسمبر کو بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر شدید برفباری کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ سمیت مختلف اضلاع میں 19 دسمبر کو بارش متوقع ہے۔ جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 20 دسمبر کی رات سے 21 دسمبر کے دوران مری اور گلیات میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں 20 اور 21 دسمبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

Advertisement
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 9 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 12 hours ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 15 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 10 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 13 hours ago
Advertisement