فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لیبیا کےخلیفہ حفتر نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا،ترجمان


راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر لیبیا پہنچے اور وہاں لیبیا کے آرمی چیف فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر اور ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیبیا آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو لیبیائی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں طرف نے تربیت، صلاحیت سازی اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان عسکری سطح پر روابط، تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
.jpg)
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کو دہرایا۔
سربراہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے استقبال کے موقع پر لیبیا کے مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 12 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 12 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 17 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 16 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 15 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago



