بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر، جو سالانہ 38 ارب ڈالر سے زائد ہیں، ملکی معیشت کے لیے مثبت سہارا اور لاکھوں خاندانوں کا ذریعۂ معاش ہیں،وزیر اعظم


اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے جو اپنے مادرِ وطن کی صلاحیتوں اور ثقافت کے سفیر ہونے کے ساتھ پاکستان اور دیگر قوموں کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یومِ مہاجرین کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ مل کر اُن افراد کے ہمت و حوصلہ، قربانیوں اور بیش قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے جو محنت مزدوری کے لیے اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک کا رخ کرتے ہیں۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مہاجرین کی مناسبت سے اس سال یہ دن ’’میری جدوجہد کی کہانی: ثقافتیں اور ترقی‘‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ انسانی نقل و حرکت بڑے پیمانے پر باعثِ برکت ثابت ہوتی ہے۔ مختلف سماجی پس منظر رکھنے والے افراد کی نقل و حرکت معاشروں کو ثقافتی طور پر مالا مال کرتی ہے اور جدت و تخلیق کو فروغ دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کثیرالثقافتی معاشرہ جب باہمی تعاون، وقار اور حقوق کے اصولوں پر استوار ہو تو دیرپا ترقی کو آگے بڑھاتا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق بیرونِ ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنے مادرِ وطن کی صلاحیتوں اور ثقافت کے سفیر ہونے کے ساتھ پاکستان اور دیگر قوموں کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر، جو سالانہ 38 ارب ڈالر سے زائد ہیں، ملکی معیشت کے لیے مثبت سہارا اور لاکھوں خاندانوں کا ذریعۂ معاش ہیں، تاہم مہاجرین کی اصل طاقت اُن کی مہارت، محنت اور عزم میں پوشیدہ ہے۔
جاری پیغام میں شہباز شریف نےمزید کہاکہ حکومت پاکستان بیرونِ ملک جانے والے افراد کو ہنرمند بنانے کے انتظامات کو ضروری سمجھتی ہے کیونکہ آج کی عالمی معیشت میں کامیابی کے لیے فنی مہارت کے ساتھ سماجی صلاحیتیں اور زبانوں پر عبور بھی ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی مقصد کے تحت فنی و پیشہ ورانہ تربیتی نظام کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے جبکہ سماجی تربیت، مختلف مہارتوں اور غیر ملکی زبانوں کی تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ٹیلنٹ پارٹنرشپ سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کے ہنر کو عالمی سطح پر تسلیم کرانے اور اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے منظم نظام تشکیل دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی امیگریشن و بہبود پالیسی اور قومی بحالی پالیسی کے مسودے اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ ملک سے باہر جانے والے ہر فرد کے سفر کے تمام مراحل محفوظ اور باوقار ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئیے اس دن تجدیدِ عہد کریں کہ ناگزیر حالات میں بیرونِ ملک جانے والوں کو ہنرمند بنانے اور اُن کے لیے مواقع کو زیادہ محفوظ اور بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مشترکہ ترقی کے سفر کو بارآور بنایا جا سکے۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 17 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 13 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 18 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 16 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 13 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago



