انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو جیتنے کیلئے 346 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست دے دی۔
انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو جیتنے کیلئے 346 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔
ایشیا کپ کے میچ میں دبئی میں ملائیشیا نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور سمیر منہاس نے اننگز کا آغاز کیا۔
عثمان خان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے علی حسن بلوچ بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد حسین بیٹنگ کے لئے آئے۔
سمیر منہاس اور احمد حسین نے تیسری وکٹ پر 293 رنز کی شراکت قائم کی، احمد حسین نے شاندار 132 رنز بنائے، ان اس اننگز میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔
سمیر منہاس نے آٹھ چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 177 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، فرحان یوسف بھی آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے اور ملائیشیا کو جیتنے کے لئے 346 رنز کا ہدف دیا۔
346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملائیشیا کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا، پوری ٹیم 19.4 اوورزمیں 48 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 5 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 10 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 10 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago






