پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
سلامتی کونسل کی رپورٹس افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں، دہشتگرد عناصر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،ترجمان


اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہائو میںغیر معمولی تبدیلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ واربریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے انڈس واٹر کمشنر نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے میں درج شقوں کے مطابق اس معاملے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دے، دریاکے بہائو میں کسی بھی طرح کی یکطرفہ تبدیلی سے باز رہے اور سندھ طاس معاہدے کی شقوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر پوری کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک پابندبین الاقوامی معاہدہ ہے جو خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کا ایک ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تنازعات کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے لیکن وہ اپنی عوام کی بقاء کیلئے پانی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
وزیراعلیٰ بہار کا خاتون ڈاکٹر سے سلوک ہتک آمیزکی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست بہارکے وزیراعلیٰ کےمسلم خاتون ڈاکٹر سے ہتک آمیز سلوک کی مذمت کرتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو نارواسلوک کاسامنا ہے، بھارتی حکومت اقلیتوں کے حقوق خصوصاً مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سینئر سیاسی رہنما کی جانب سے ایک مسلمان خاتون کا حجاب زبردستی اتارنا اور اس کے بعد اس عمل پر عوامی تمسخر انتہائی تشویشناک ہے اور سخت مذمت کا تقاضا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام انڈیا میں مسلمان خواتین کی تذلیل کو معمول بنانے کی جانب بڑھنے کی کڑی بن سکتا ہے، یہ رویہ انڈیا کی مذہبی اقلیتوں، بالخصوص اس کے مسلم شہریوں، کے لیے عوامی بد سلوکی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی پر تشویش کا اظہار
افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی چینلز فعال ہیں، ایران میں ہونے والی علاقائی اجلاس میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروہوں کا معاملہ زیرِ بحث آیا، تہران میں ہمسایہ ممالک کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس علاقائی میکنزم کا حصہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کی موجودگی افغانستان میں داخلی استحکام اورترقی کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹس افغانستان میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں، دہشتگرد عناصر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
دفتر خارجہ نے افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، سلامتی کونسل کی رپورٹ پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتی ہے اور خاص طور پر ٹی ٹی پی اور دیگر غیر ملکی دہشتگرد عناصر کا ذکر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی، فائر بندی کی عدم موجودگی، بارڈر بندش اور تجارت کی معطلی دہشتگردی سے جڑی ہوئی ہیں،افغان عوام کیلئے امدادی قافلہ بھیجا،مگر افغانستان نے وصول نہیں کیا
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے موقف کو عالمی سطح پر پیش کر رہا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے، پاکستان کی جانب سے افغان عوام کے لیے امدادی قافلہ روانہ کیا گیا تھا تاہم افغانستان اس کو وصول کرنے کو تیار نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی روسی صدر ہوٹن ملاقات مثبت رہی، اس ملاقات میں تاخیر کی خبر بھارت میں موجود نیوز ایجنسیوں کی جانب سے جاری کی گئی، ان کا مقصد پاکستانی قیادت کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا تھا، بعد میں ان بھارتی نیوز ایجنسیوں کی جانب سے تاخیر پر مبنی سوشل میڈیا ٹویٹ ہٹا دئیے گئے۔
سڈنی حملہ: را کے ملوث ہونے کی تحقیق آسٹریلیا نے کرنی ہے
انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے ابھی تک غزہ میں آئی سیف فورسز میں شمولیت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، یروشلم پوسٹ نے بھی بونڈائی بیچ کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائیں، ’’را‘‘ دنیا کے بہت سے حصوں میں روگ طریقے سے کام کر رہی ہے، بونڈائی بیچ پر حملے میں را کے ملوث ہونے کی تحقیقات آسڑیلوی تحقیقاتی ایجنسیوں نے کرنی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس حملے سے پاکستان کو جوڑنا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی میڈیا نے واقعے پر غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلایا مگر بعد میں حملہ آور بھارتی نژاد اور بھارتی پاسپورٹ ہولڈر نکلا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 4 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- ایک دن قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 4 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 4 گھنٹے قبل







