حکومت نے پیٹرول پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹرکردی


وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا، وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹرکردی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے مقامی سطح پر عوام کو اس کا فائدہ نہیں دیا، بلکہ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق آج (16 مارچ) سے ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود پیٹرول پر 15 روپے تک کمی کی گنجائش موجود تھی، تاہم لیوی میں اضافے کے باعث عوام کو براہ راست ریلیف نہیں مل سکا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے میں منتقل کیا گیا ہے۔
گزشتہ رات وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے اور بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ایک جامع پیکج تیار کر رہی ہے، جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

پشاور : صوبائی محکمہ داخلہ نے پی او آر کارڈ کے حامل شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی
- 4 hours ago

بلوچستان:7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، پولنگ کل ہو گی
- 3 hours ago

چشم ماروشن دل ماشاد، ایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- an hour ago

بھارت کو ایک اور محاذ پر سبکی،ایشین باکسنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز کےالیکشن میں پاکستان فاتح
- 3 hours ago

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کےقتل کیس میں اہم پیش رفت،ملزم کا اعتراف جرم
- 4 hours ago

بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر،ائیر انڈیا کی پرواز میں مسلم مسافر پر تشدد، ویڈیو وائرل
- 6 minutes ago

لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق،متعدد زخمی
- 4 hours ago

اسرائیلی حکومت نے متحدہ عرب امارات سے اپناسفارتی عملہ واپس بلا لیا،مگر کیوں؟
- 4 hours ago

قیدیوں کو مضر صحت کھاناکھلانے کی خبروں کے حوالے سےمحکمہ جیل پنجاب کا مؤقف سامنے آ گیا
- 19 minutes ago

بانی پی ٹی آئی کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بیان سامنے آ گیا
- 2 hours ago

آئی ایس پی آر نے ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا
- 3 hours ago

پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران وعمائدین کا اہم جرگہ،دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی حمایت
- an hour ago