نغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے ،ترجمان


راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے یومِ آزادی کی مناسبت سے ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر ’’دل سے پاکستان‘‘ نغمہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
نغمے میں وطن کے جاں نثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق نغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے ،گانے میں وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیا گیا نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

امریکا کی تاریخ میں پہلی بارایک مسلمان نے بطور نیویارک میئر میدان مار لیا
- 7 گھنٹے قبل

شیخ رشید کو عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ کیلئے جانے سے روک دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

ورجینیا اور نیو جرسی تک ڈیموکریٹک پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں
- 7 گھنٹے قبل

نیو یارک میں اب اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نومنتخب نیویارک میئر
- 5 گھنٹے قبل

انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کیلئے شاہی خاندان کی طرف سے ’نائٹ ہڈ‘ کاخطاب
- 3 گھنٹے قبل

آج شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح
- 37 منٹ قبل

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
- 7 گھنٹے قبل












