Advertisement
پاکستان

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، شرکا نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Oct 2nd 2026, 5:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکا نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز مزید مؤثر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی، بہتر تربیت اور تمام جنگی شعبوں کے انضمام کے ذریعے دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے کہا کہ کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش سے قانون کے مطابق فیصلہ کن اور بلاامتیاز انداز میں نمٹا جائے گا۔

فورم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے زمینی کارروائیوں کے ساتھ مؤثر انتظامی و گورننس اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کو ناگزیر قرار دیا۔ شرکا نے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیتے ہوئے پولیس کی استعداد کار بڑھانے پر بھی زور دیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے باہمی دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔ فورم نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت اور سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکا نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔

Advertisement
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 7 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 7 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 7 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
Advertisement