Advertisement
پاکستان

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جمعے کے روز ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر کے کمیٹی روم میں جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Oct 2nd 2026, 3:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات اس وقت جاری ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان جاری مذاکرات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور باہمی معاملات پر بات چیت کی جا رہی ہے جب کہ اس دوران فریقین کے درمیان بعض معاملات پر گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جمعے کے روز ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر کے کمیٹی روم میں جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے مذاکراتی وفد کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں جب کہ دیگر ارکان میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رانا ثناء اللہ بھی شریک ہیں۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی اجلاس میں شریک ہیں۔

اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، لانگ مارچ ملتوی کرنے پر بھی بات ہوگی۔

اسپیکر کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کے مذاکرات میں ماحول کشیدہ ہوگیا، عدالتی معاملات پر رانا ثناءاللہ اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مداخلت کی اور فریقین پر افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

Advertisement
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک گھنٹہ قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 19 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 دن قبل
Advertisement