نئے کرنسی نوٹوں پر باقاعدہ کام کابینہ کی منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا ہے۔
یہ اعلان اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے بدھ کے روز کراچی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، جس میں مرکزی بینک کی جانب سے شرحِ سود کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی تھی۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ایک ڈیزائن منتخب کر لیا گیا ہے جو کہ ایک بین الاقوامی ماہر نے تیار کیا ہے۔ نئے کرنسی نوٹوں پر باقاعدہ کام کابینہ کی منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کابینہ اس منصوبے کی منظوری دے دیتی ہے تو آنے والے مہینوں میں پاکستان میں نئی کرنسی نوٹوں کی چھپائی اور گردش شروع ہو سکتی ہے، جو ملکی معیشت میں شفافیت، سکیورٹی اور اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
فی الحال نئے نوٹوں کے ڈیزائن کو عوام کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا اور بعض ویب سائٹس پر گردش کرنے والی تصاویر دراصل اسٹیٹ بینک کی جانب سے منعقدہ ایک آرٹ مقابلے کا حصہ تھیں، نہ کہ حتمی ڈیزائن۔

کراچی: ڈیفنس میں جنازے کے دوران فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی
- 2 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 7 منٹ قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 25 منٹ قبل

نواز شریف،اورمریم نوازسے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کےفروغ پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ریونیو جمع کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے ،چیلنجز کے باوجود تعلقات مضبوط ہیں ،فیلڈ مارشل
- 3 گھنٹے قبل

معروف اداکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" ریلیز
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور: خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 23 منٹ قبل

پاکستان نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور سندورسے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل، رکشہ ڈرائیور کا عدالت میں اعترافِ جرم
- 27 منٹ قبل