نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی ذمہ داریاں فی الحال ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے سپرد ہیں، جبکہ اگلے اجلاس میں حزب اختلاف نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کرے گی


پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 9 مئی 2023 کے واقعے کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی ذمہ داریاں فی الحال ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے سپرد ہیں، جبکہ اگلے اجلاس میں حزب اختلاف نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کرے گی۔
یاد رہے کہ 22 جولائی 2025 کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کے میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ملک احمد بھچر سمیت دیگر افراد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
یہ فیصلہ میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمہ نمبر 72 کے تحت سنایا گیا، جو 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے متعلق تھا۔ عدالت نے ملک احمد خان بھچر، رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ، سابق ایم این اے بلال اعجاز اور پی ٹی آئی کے 32 رہنماؤں و کارکنوں کو شدید نوعیت کے الزامات پر سزا سنائی، جن میں پُرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
ملک احمد بھچر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو سیاسی بنیادوں پر قائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر اور آئین کے منافی سنایا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 21 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 21 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- ایک دن قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- ایک دن قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 16 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 21 گھنٹے قبل







