Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

ترمیم کے مطابق چیف جسٹس پاکستان وہ ہوگا جو سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز میں سب سے سینئر ہو

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Nov 13th 2025, 7:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے جسٹس امین الدین خان کے  اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ کل چیف جسٹس ہائوس میں ہوگا۔سپریم کورٹ ججز کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے جسٹس امین الدین خان نے 30 نومبر کو عہدے سے ریٹائر ہونا تھا۔

یاد رہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد یہ بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔27ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کا تقرر کریں گے۔

آرٹیکل 176 میں کی گئی ترمیم کے مطابق موجودہ چیف جسٹس اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کہلائیں گے،اسی طرح آرٹیکل 255 کی شق (2) میں ترمیم کی گئی ہے جو آئندہ چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے طریقہ کار سے متعلق ہے۔

ترمیم کے مطابق چیف جسٹس پاکستان وہ ہوگا جو سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز میں سب سے سینئر ہو۔

مزید یہ کہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت صدرِ مملکت، وزیراعظم کی سفارش پر وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کریں گے۔

Advertisement
دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے

دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے

  • ایک دن قبل
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  • 7 گھنٹے قبل
مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

  • ایک دن قبل
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

  • 11 گھنٹے قبل
امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

  • 10 گھنٹے قبل
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار

  • ایک دن قبل
’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

  • 7 گھنٹے قبل
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

  • 9 گھنٹے قبل
چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لئے  ایران پہنچ گئے

چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے

  • 11 گھنٹے قبل
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement