مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 97 ارب زائد وصولی جبکہ 36 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چیئرمین پی آر اے

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اہداف سے زائد محصولات کی وصولی کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ 367 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا۔ مالی سال 2024-25 میں 270 ارب روپے ٹیکس کولیکشن کی گئی تھی
۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 97 ارب زائد وصولی جبکہ 36 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ جون میں 48 ارب سے زائد کی وصولی کرکے مالی سال کا اختتام مثالی کارکردگی سے کیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں مجموعی طور پر 361 ارب روپے جمع کیے۔ٹیکس نیٹ میں 26 ہزار 700 نئے ٹیکس دہندگان کے اضافے سے ٹیکس بیس میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چیئرمین معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ پی آر اے کے قیام کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاقائی تنازع، کاروباری اوقات کار میں کمی جیسے چیلنجز کے باوجود انتہائی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھرپور معاونت، غیر متزلزل عزم اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد سے مقررہ اہداف حاصل کیے گئے۔ حکومت پنجاب نے مالی سال 2026-27 میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہدف 528 ارب روپے مقرر کیا ہے۔
چیئرمین پی آر اے نے واضح کیا کہ صوبے میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے، ٹیکس ادائیگی کے رجحان کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کر رہے ہیں۔

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 5 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 6 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 6 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 6 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 5 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 6 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 7 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 7 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 5 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 6 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 8 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 5 دن قبل








