لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم
پولیس نے گرفتارعمارت کے مالک، ٹھیکیدار اور دیگر ذمہ دار افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی

لاہور: کاہنہ میں گزشتہ روز نجی ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے 14 بچوں کی نمازِ جنازہ مختلف مقامات پر ادا کرنے کے بعد تدفین کر دی گئی۔ غمزدہ خاندانوں میں صفِ ماتم بچھی رہی جبکہ کئی علاقوں میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد ٹیوشن سینٹر کے مالکان، منیجر اور ٹھیکیدار سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 337،322 اور34 کے تحت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔
پولیس نے مقدمے کی تفتیش تیز کرتے ہوئے عمارت کے مالک، ٹھیکیدار اور دیگر ذمہ دار افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
نجی ٹیوشن سینٹر کی عمارت گرنے کے المناک سانحے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عمارت پہلے ہی کمزور اور خستہ حال تھی جبکہ اندر مرمت اور تعمیراتی کام بھی جاری تھا۔ رپورٹ کے مطابق عمارت کی ساخت میں نقائص، ناقص تعمیراتی معیار اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں خستہ حال عمارتوں، نجی ٹیوشن سینٹرز، اکیڈمیوں اور غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کا سروے اور انسپیکشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران خستہ حال عمارتوں اور ناقص تعمیرات کے باعث متعدد افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں۔ 2020 میں کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے درجنوں افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 2023 میں بھی مختلف شہروں میں بارشوں کے دوران کمزور عمارتیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈنگ قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور باقاعدہ حفاظتی معائنہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے ناگزیر ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کافی نہیں، بلکہ تمام نجی تعلیمی اداروں اور ٹیوشن سینٹرز کی عمارتوں کا حفاظتی آڈٹ بھی لازمی قرار دیا جائے تاکہ بچوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 hours ago



