Advertisement
پاکستان

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

پنجاب میں لاہور، میانوالی شہر اور ملحقہ علاقوں، چکوال شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 27th 2026, 7:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پنجاب میں لاہور، میانوالی شہر اور ملحقہ علاقوں، چکوال شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

اس کے علاوہ  خیبر پختونخوا میں پشاور،  شانگلہ، بونیر، مردان ، چارسدہ ، سوات، صوابی، کوہاٹ،کرک، ملاکنڈ، باجوڑ، ہنگو ،لوئر دیر، جنوبی وزیرستان لوئر اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں  وادی نیلم  جھٹکے اور مظفرآباد سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں  دیامر شہر  اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.9 اور زلزلےکی گہرائی 178 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلےکے جھٹکے شام 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یورپی زلزلہ مرکز کے مطابق افغانستان میں ہندوکش ریجن میں زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 19 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 20 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 14 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 17 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 17 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
Advertisement