وزیر اعلی مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کےقائد میاں نواز شریف نے ائیر پورٹ پر ایرانی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا


لاہور: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنےاعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
ایرانی صدر کے وفدمیں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، دیگر سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ائیر پورٹ پر ایرانی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیااور ایرانی صدر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیاں کا بطور ایرانی صدر یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے، اسرائیلی جارحیت کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
ایران کا ایک اعلیٰ سطحی وفد شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دے گا، جس کے پیش نظر لاہور بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان نے ایران کے ساتھ یکجہتی اور باہمی تعاون کے جذبے کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق موجودہ بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات میں یہ پیش رفت دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتے کے اختتام پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ بطور صدر یہ ان کا پہلا دورہ اسلام آباد ہے۔ ان کے دورہ سے ایک دن قبل پاکستان نے ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی کم کرنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان صدرِ مملکت آصف علی زرداری سےبھی ملاقات کریں گے، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف نے رواں برس 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا، یہ دورہ پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ریاستی دورے کے دوران تمام باہمی دلچسپی کے امور پر خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال ہوگا، ایران پاکستان کا قریبی اور برادر ہمسایہ ملک ہے، اور پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی تلاش میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 20 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 18 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 21 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago





