قیدیوں کو مضر صحت کھاناکھلانے کی خبروں کے حوالے سےمحکمہ جیل پنجاب کا مؤقف سامنے آ گیا
تمام جیلوں میں گوشت کی بجائے ذندہ مرغیاں سپلائی کی جاتی ہیں، جنھیں میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں ذبح کر کے گوشت تیار کیا جاتا ہے ،محکمہ جیل


فیصل آباد: محکمہ جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد جیل میں قیدیوں کو مضر صحت کھاناکھلانے کی خبروں کو بے بنیا د اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے قیدیوں کو گلی سڑی مردہ مرغیوں کھلانے کے الزام کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا ۔
اس حوالے سے ہوم سیکریٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز میاں سالک جلال نے معاملے کی چھان بین کی ہے مگر اس الزام میں کوئی صداقت نظر نہ آئی ہے۔
محکمہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ قیدیوں کے کھانے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد سمیت پنجاب کی تمام جیلوں میں گوشت کی بجائے ذندہ مرغیاں سپلائی کی جاتی ہیں، جنھیں میڈیکل آفیسر کی نگرانی اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل کی موجودگی میں ذبح کر کے گوشت تیار کیا جاتا ہے اور اس سارے عمل کی ویڈیوز روزانہ کی بنیاد پر انسپکٹوریث آف پریزنز بھیجی جاتی ہے۔
محکمہ جیل کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اس الزام کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے ناجائز مطالبات کے حصول اور محکمہ کو بدنام کرنے کیلئے محض پراپیگنڈا کیا گیا ہے ، جبکہ اس الزام کا حقیقت سے کو تعلق نہ ہے۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 21 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 19 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 12 منٹ قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 17 منٹ قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل








