Advertisement
ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم

وزیراعظم نے حجاج کرام کی سہولت کے لیے اسی سال سے حج کے تمام ضروری مراحل مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت بھی کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 16 days ago پر Jan 12th 2026, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی خدمات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عام شہریوں تک مؤثر اور آسان انداز میں پہنچانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سرکاری سہولیات کی فراہمی مزید سہل بنائی جائے اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے حجاج کرام کی سہولت کے لیے اسی سال سے حج کے تمام ضروری مراحل مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ وزارتوں کی جانب سے اسلام آباد میں شہریوں کے لیے آسان خدمت مرکز کے قیام کی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مراکز سے عوام کو ایک ہی جگہ پر مختلف سرکاری خدمات میسر آئیں گی۔ 

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیو آر بیسڈ فیڈ بیک سسٹم پر بھی جلد ایک علیحدہ جائزہ اجلاس لینے کا اعلان کیا،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ این آئی ٹی بی کے نئے سی ای او کی تعیناتی کے بعد ادارے کے پورے ڈھانچے کو عصری تقاضوں کے مطابق ازسرنو ترتیب دیا جا رہا ہے۔

 جبکہ اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کے قیام کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سرکاری شعبے کے تمام اداروں کے لیے ایک محفوظ نئی ایپ جلد متعارف کرائی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ اسپتالوں میں بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا مربوط نظام تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جس سے اسپتالوں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال ممکن ہو سکے گی۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بگ ڈیٹا کے استعمال سے عدلیہ کے لیے انالیٹکس ڈیش بورڈ بھی جلد تیار کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ این آئی ٹی بی اس وقت 145 سے زائد سرکاری ویب سائٹس، 126 سے زائد پورٹلز اور 31 سے زائد موبائل ایپلی کیشنز چلا رہا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک

بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک

  • 12 hours ago
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن

اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن

  • 8 hours ago
سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

  • 2 days ago
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

  • 11 hours ago
 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

  • a day ago
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 13 hours ago
سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

  • 12 hours ago
 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

  • a day ago
وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

  • a day ago
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح

  • 12 hours ago
انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان

  • a day ago
Advertisement