Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

دوران ملاقات انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jan 12th 2026, 9:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط کرنے، تربیتی تعاون بڑھانے اور دفاعی صنعت میں شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران ملاقات انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا، انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیاکہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے عزم کو دہرایا کہ وہ انڈونیشیا کے ساتھ مضبوط اور دیرپا دفاعی تعلقات قائم رکھے گا، جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور اسٹریٹجک مفادات کے اشتراک پر مبنی ہوں گے۔ 

Advertisement
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 30کروڑڈالرکی قسط موصول

سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 30کروڑڈالرکی قسط موصول

  • a day ago
عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں، ثقافتی وسماجی  تقریبات میں ہونگی

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں، ثقافتی وسماجی تقریبات میں ہونگی

  • 2 days ago
میری اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنانا ہے،مریم نواز شریف

میری اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنانا ہے،مریم نواز شریف

  • 2 days ago
بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک

بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک

  • 15 hours ago
وزیر اعظم سے آذری صدر الہام علیوف کا ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آذری صدر الہام علیوف کا ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

  • 2 days ago
روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمات‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمات‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا

  • 2 days ago
پاکستان کا بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

پاکستان کا بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

  • a day ago
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے "پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026" کی توثیق کر دی  

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے "پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026" کی توثیق کر دی  

  • 2 days ago
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

  • 2 days ago
وزیر اعظم کی کسانو ں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات 

وزیر اعظم کی کسانو ں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات 

  • 2 days ago
پائیدارترقی کیلئےماحول دوست توانائی اور قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا ترجیحات میں شامل ہے،شہبازشریف 

پائیدارترقی کیلئےماحول دوست توانائی اور قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا ترجیحات میں شامل ہے،شہبازشریف 

  • 2 days ago
یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں،ٹرمپ

یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں،ٹرمپ

  • 2 days ago
Advertisement