صارفین کیلئے اچھی خبر، واٹس ایپ نے شیڈولڈ میسج کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے پیغامات پہلے سے لکھ کر مقررہ تاریخ اور وقت پر خودکار طور پر بھیجنے کی سہولت حاصل کر سکیں گے

ویب ڈیسک : صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے،دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ آخرکار صارفین کے طویل انتظار کے بعد شیڈیولڈ میسجز کے فیچر پر کام کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے پیغامات پہلے سے لکھ کر مقررہ تاریخ اور وقت پر خودکار طور پر بھیجنے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر واٹس ایپ کی iOS بیٹا ورژن 26.7.10.72 میں نئے ریفرنسز اور شیڈیولڈ میسجز کا مینو شامل کیا گیا ہے، جو واضح طور پر بتاتا ہے کہ یہ فیچر اب ترقی کے آخری مراحل میں ہے اور جلد صارفین کے لیے دستیاب ہو سکتا ہے۔
شیڈیولڈ میسجز فیچر کیسے کام کرے گا؟
اس میں صارف اپنا پیغام پہلے سے لکھے گا۔پھر اس کے بعد تاریخ اور وقت منتخب کرے گا۔
جبکہ اگلے مرحلے میں واٹس ایپ اس پیغام کو مقررہ وقت پر خودکار طور پر بھیج دے گا، چاہے فون بند یا غیر فعال ہی کیوں نہ ہو۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین سالگرہ کی مبارکباد، یاد دہانی، یا اہم ملاقاتوں کے پیغامات وقت پر بھیج سکتے ہیں، بغیر بار بار پیغام بھیجنے کی ضرورت کے۔ فی الحال یہ فیچر صرف ترقیاتی مرحلے میں ہے اور ابھی عوامی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔
جیسے ہی واٹس ایپ اس فیچر کی جانچ مکمل کرے گا، اسے پہلے چند منتخب بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جائے گا تاکہ صارف تجربات اور تجاویز فراہم کریں۔ اس کے بعد یہ عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago






