بچوں کی جانب سے اے آئی کے ساتھ غیر محفوظ نوعیت کے تعلقات قائم کرنے کے خدشات سامنے آئے ہیں، جس کے باعث نگرانی مزید سخت کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی،حکام


لندن:ـبرطانوی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کیے جانے کا عندیہ دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کی حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے اور امکان ہے کہ اس سلسلے میں قانون سازی رواں سال ہی مکمل کر لی جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کی حکومت نے گزشتہ ماہ اس حوالے سے عوامی مشاورت کا آغاز کیا تھا۔ حکام کے مطابق قانون میں ضروری ترامیم کر کے مشاورت مکمل ہونے کے چند ماہ کے اندر نئے قواعد نافذ کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب ٹیکنالوجی امور کی وزیرلزکینڈل کا کہنا ہے کہ 2023 کے آن لائن سیفٹی ایکٹ کے باوجود کچھ اے آئی چیٹ بوٹس ایک قانونی خلا کے باعث حفاظتی دائرہ کار سے باہر ہیں، خاص طور پر وہ سسٹمز جو صارفین سے ون آن ون بات چیت کرتے ہیں۔ حکومت اس خلا کو بند کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کرے گی۔
حکام کے مطابق بعض بچوں کی جانب سے اے آئی سسٹمز کے ساتھ غیر محفوظ نوعیت کے تعلقات قائم کرنے کے خدشات سامنے آئے ہیں، جس کے باعث نگرانی مزید سخت کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے بھی سولہ سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے ، جو اس نوعیت کی پابندی نافذ کرنے والا پہلا ملک بنا تھا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago






