اداکارہ عائزہ خان، امر خان، رشیم اور ایمان سلیمان کی فیشن شو میں شاندار کیٹ واک
اداکارہ درفشاں، حریم فاروق، امر حسین اور شائستہ لودھی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی


لاہور (کلچرل رپورٹر)لام فیشن ویک کے زیر اہتمام نامور فیشن ڈیزائنر حسین ریہر اپنے خصوصی فیشن شو کے ذریعے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔
اس موقع نامور اداکارہ عائزہ خان، اداکارہ ریشم اور سپر ماڈل ایمان سلیمان نے بطور شو سٹاپر حصہ لیا جبکہ نامور اداکارہ درفشاں سلیم ، اداکارہ حریم فاروق، امر خان، معروف میزبان ندا یاسر ، شائستہ لودھی، ثروت گیلانی، عفت عمر، صائم علی دادا، اور اداکارہ سونیا حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی فیشن شو میں نامور فیشن ڈیزائنر حسین ریہر کی جانب سے عروسی ملبوسات کے ساتھ فارمل ڈریس شادی بیاہ دیگر تقریبات میں استعمال کیئے جانے والے شاندار کپڑوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ خوبصورت جیولری نے شائقین کے دل جیت لیے جبکہ فیشن شو کے دوران ماڈلز نے ریمپ پر دلکش واک کرتے ہوئے حسین کے تخلیق کردہ خوبصورت عروسی اور فارمل ملبوسات پیش کیے۔

پیش کیے گئے ملبوسات میں جدید اور روایتی انداز کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا، جو شادی بیاہ اور خاص تقاریب کے لیے نہایت موزوں تھاڈیزائنز میں استعمال کیے گئے اعلیٰ معیار کے فیبرکس، نفیس کٹ ورک کے ساتھ پیش کی گئی دیدہ زیب جیولری نے کلیکشن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔
عروسی ملبوسات کے ساتھ میچنگ جیولری کو حاضرین نے بے حد پسند کیا اور اسے فیشن شو کی خاص جھلک قرار دیا۔شو میں موجود جیوری اور مہمانوں نے کلیکشن کو خوب سراہا جبکہ حاضرین نے فیشن شو کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔ فیشن کے حوالے سے یہ شو خاصا مقبول رہا اور شرکائ کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔دلہنوں کے لیے تیار کیے گئے عروسی ملبوسات، دلکش جیولری اور جدید فارمل ڈریسز نے شو کو چار چاند لگا دیے۔
مجموعی طور پر حسین ریحان کا یہ ایکسکلوزیو فیشن شو پاکستانی فیشن انڈسٹری میں ایک کامیاب، متاثر کن اور یادگار ایونٹ ثابت ہوا۔تقریب کو لاہور کے مشہور علاقے گوالمنڈی میں واقع اسلامیہ کالج کے ہال میں سجایا گیا۔
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 12 hours ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 11 hours ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 13 hours ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 days ago

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 6 hours ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 12 hours ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 12 hours ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 days ago



