اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی پر مبنی ائیر بڈز متعارف کرانے کی تیاری،رپورٹ
کمپنی کی جانب سے کسی پیچیدہ ڈیوائس کی بجائے آڈیو وئیر ایبل کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ اولین ڈیوائس سادہ اور زیادہ قابل رسائی ہو،رپورٹ


ویب ڈیسک:اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹمز سے ہٹ کر اولین ہارڈ وئیر ڈیوائس کو متعارف کرانے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے ڈائیم نامی ڈیوائس کو جلد متعارف کرایا جائے گا،یہ بنیادی طور پر اے آئی پر مبنی اسمارٹ ائیر بڈز ہوں گے۔
رپورٹ میںمزید بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے کسی پیچیدہ ڈیوائس کی بجائے آڈیو وئیر ایبل کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ اولین ڈیوائس سادہ اور زیادہ قابل رسائی ہو۔
تاہم ابھی اس حوالے سے تفصیلات محدود ہیں مگر اوپن اے آئی کی جانب سے اولین ڈیوائس کو 2026 کے آخر تک متعارف کرائے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ صارفین کو یہ 2027 کے شروع میں دستیاب ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوائس کا نام چین میں سامنے آنے والے پیٹنٹ سے معلوم ہوا جس سے عندیہ ملا کہ کمپنی آڈیو پر مبنی وئیر ایبل ڈیوائس پر کام کر رہی ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے سادہ ائیر بڈز پر اس لیے کام کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی قیمت کم رکھی جاسکے اور تیزی سے مارکیٹ میں پیش کیا جاسکے۔
اسی طرح ائیر بڈز میں وائس اور آڈیو کے ذریعے اوپن اے آئی کے ماڈلز سے رابطہ کیا جاسکے گا،وائس کمانڈ، رئیل ٹائم اسسٹنٹس اور دیگر اے آئی فیچرز بھی صارفین کو اس ڈیوائس میں دستیاب ہوں گے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے فون جیسی اے آئی ڈیوائس کی تیاری میں تاخیر کی وجہ میموری چپس کی قلت ہے۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 7 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 6 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- an hour ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 4 hours ago






