بولی کے عمل میں 5 بڈرز شریک ہوئے جبکہ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کےلیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان 2 ارب 45 کروڑ کی تاریخ رقم میں ولی ٹیک نے خرید لی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کی نیلامی کی تقریب لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی شریک تھے۔
اس سے قبل دو نئی فرنچائز حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ریکارڈ قیمت پر فروخت کے بعد ملتان سلطانز کی بولی کا آغاز ایک ارب 82 کروڑ روپے سے کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تکنیکی جانچ پڑتال کے بعد پانچ گروپس کو نیلامی کے لیے اہل قرار دیا گیا تھا۔ ان گروپس میں ڈی ایس ایم (ڈہرکی شوگر ملز)، ولی ٹیکنالوجیز، سی ڈی وینچرز، پارٹیکل اگنائیٹر اور ایم نیکسٹ شامل تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملتان سلطانز کی بولی کے عمل کا آغاز کیا، بولی کے عمل میں 5 بڈرز شریک ہوئے جبکہ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کےلیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
بولی کے آغاز پر سی ڈی وینچرز نے 215 کروڑ روپے کی بولی لگائی اور پھر بڑھاتے ہوئے 226 تک پہنچی، اس کے بعد ولی ٹیک نے ملطان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگا کر کامیابی حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ سابق مالک علی ترین کی جانب سے ٹیم کے ملکیتی حقوق کی تجدید نہ کرانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کے انتظامات خود سنبھالنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم حیدرآباد اور سیالکوٹ کی فرنچائزز کی کامیاب نیلامی کے بعد پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 3 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 3 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 6 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 5 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 22 minutes ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago


