Advertisement
علاقائی

دو دہائیوں بعد بسنت کی واپسی اور جنریشن زی کا جنون

جنریشن زی نے نہ صرف تہوار منایا بلکہ اپنے طریقوںاور سوشل میڈیا کی بدولت اسے ایک ثقافتی اور جدید تجربہ بھی بنا دیا، جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال ہے،احسان اللہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Feb 9th 2026, 8:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دو دہائیوں بعد بسنت کی واپسی اور جنریشن زی کا جنون

دو دہائیوں بعد بسنت کی واپسی اور جینریشن زی کا جنون

احسان اللہ اسحاق

لیں جی، کفر ٹوٹا! خدا خدا کر کے، بالاآخر دو دہائیوں کے بعد منایا جانے والا بسنت کا تہوار اپنی پوری آب و تاب سے چمکنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔میر تعلق چونکہ خود جینریشن زی سے ہے لہذا زندگی میں یہ میری بھی پہلی بسنت تھی جسے میں نے اپنے پورے ہوش و حواس اور بھرپور جوش وخروش کے ساتھ منایا۔ اس سے پہلے میرےذہن میں بچپن کی کچھ ہلکی پھلکی یادیں تھیں، مگر اس دفعہ کا تجربہ دل و دماغ میں ہمیشہ کے لیے نقش ہو گیا۔

بسنت کے تین دنوں میں لاہوریوں کے جوش و خروش کو دیکھ کر دل یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ"لہور لہور اے!"واقعی ای ’’جنے لاہور نئیں ویکھیا او جمیا ای نئیں‘‘۔بسنت پر خواتین بچے، جوان، ہر کوئی چھتوں پر، گلیوں میں، اور آسمان میں اُڑتی رنگ برنگی پتنگوں کے بیچ خوشی سے جھوم رہے تھے۔

خاص طور پر جینریشن زی نے بسنت کی رونق میں جان ڈال دی، جنہوں نے اپنی تخلیقی توانائی اور انرجی سے تہوار کو مکمل طور پر زندہ کیا۔ روایتی پتنگ بازوں کے ساتھ، نوجوانوں نے رنگین ڈور، فیشن ایبل کپڑے، سوشل میڈیا  ریلز ،ویڈیوز کی تشہیراورچھتوں پر دوستانہ ماحول کے ذریعے بسنت کو ایک نیا رنگ دیا۔بسنت پر ہر نوجوان کے چہرے پر مسکراہٹ، ہر پتنگ کی پرواز میں جوش، اور ہر پوسٹ یا اسٹوری میں خوشیوں کا اظہار ،یہ سب جینریشن زی کی منفرد پہچان تھی۔

لاہوریوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ شہر زندہ دلوں کا شہر ہے۔ چاہے عید ہو، شب برات، سیاسی ہنگامے، کرکٹ میچ یا پھر 14 اگست،ہر تہوار پر لاہوریوں کا جوش و خروش اورجذبہ دیدنی ہوتا ہے۔

اس بار صوبائی حکومت بھی داد کی مستحق ہے کہ انہوں نے طویل عرصے کے بعد بسنت کی خوشیاں واپس لوٹائیں۔ آسمان پر رنگ برنگی پتنگیں، چھتوں پر رونق، گلیوں میں جشن اور ہر طرف بو کاٹا کی آوازیں،یہ وہ ایونٹ تھا جو جنریشن زی کی یادوں میں دیرپا خوشیاں چھوڑ گیا۔
بسنت میں لاہور اور پاکستان کی فتح: مریم اورنگزیب

آسمان میں اُڑتی رنگ برنگی پتنگیں اور پر رونق چھتوںنے نہ صرف لاہوریوں کو خوشیوں سے بھر دیا بلکہ وہیںدنیا میں وطن عزیز کا مثبت اور پرامن چہرہ بھی اجاگر کیا ۔ عالمی میڈیا نے اس تہوار کی شاندار کوریج کی، اور مختلف ممالک کے سفارت خانوں نے بھی اس میں دلچسپی ظاہر کی۔ یہاں تک کہ پاکستان کے دورے پر آئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے بھی بسنت منائی، جو واقعی قابل تحسین ہے۔

اس دفعہ جنریشن زی نے نہ صرف تہوار منایا بلکہ اپنے طریقوںاور سوشل میڈیا کی بدولت اسے ایک ثقافتی اور جدید تجربہ بھی بنا دیا، جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال ہے۔
بسنت کے رنگ جب لاہور کی فضا میں گھل جائیں اور مریم نواز کے سنگ یہ خوشیاں  دوبالا ہو جائیں تو شہر کا حسن اور بھی نکھر جاتا ہے۔ رنگ برنگے برقی قمقمے،  بسنت سے جڑی دلکش تصاویر اور ہر سو چھائی خوشی اس بات ...

تین روزہ بسنت فیسٹیول سے واضح ہوتا ہے کہ نوجوان اگر تہواروں میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ، قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے اسے منائیں، تو یہ تہوار نہ صرف خوشی اور تفریح کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ ایک مضبوط ثقافتی شناخت اور قومی فخر بھی قائم کرتا ہے۔

امید ہے کہ اگلی دفعہ یہ تہوار نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب میں اسی جوش و خروش اور رنگینیوں کے ساتھ منایا جائے گااور یہی جینریشن زی اپنی توانائی اور تخلیقی صلاحیتوں سے اس کو اور بھی یادگار بنائے گی۔

نوٹ: یہ بلاگ کالم نگار کی ذاتی رائے پر مبنی ہے ادارے کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Advertisement
امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ

امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ

  • 5 گھنٹے قبل
اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد  برآمد

اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد برآمد

  • 5 گھنٹے قبل
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے مختلف اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ،عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر خراج تحسین

وزیراعظم سے مختلف اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ،عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر خراج تحسین

  • 6 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا  بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز

اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز

  • 5 گھنٹے قبل
عالمی  شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

  • ایک دن قبل
ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

  • ایک دن قبل
طالبان رجیم نے افغان  شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ

طالبان رجیم نے افغان شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ

  • 5 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم

  • 5 گھنٹے قبل
امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع

امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع

  • 5 گھنٹے قبل
 لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ

 لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ

  • 5 گھنٹے قبل
روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

  • ایک دن قبل
Advertisement