وزیراعظم شہباز شریف کا موڈیز کی جانب سے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ مستحکم قرار دیے جانے پر اطمینان کا اظہار
بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس اور ریٹنگز اس بات کی عکاس ہیں کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ کو "مستحکم" قرار دیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسے ملکی معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کے بعد اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
بیان میں وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس اور ریٹنگز اس بات کی عکاس ہیں کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ٹیم نے شب و روز محنت کی، جو قابل تحسین ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب ہے اور حکومت ملک کو پائیدار معاشی استحکام کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- an hour ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago


