Advertisement
علاقائی

 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

رانا مشہود احمد خان نے میڈیا اور فلم انڈسٹری کے لیے تربیت یافتہ اور باصلاحیت افرادی قوت تیار کرنے میں شعبہ فلم کی خدمات کو سراہا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jun 13th 2026, 8:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

لاہور: وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے  پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چئیرپرسن ڈاکٹر لبنی ظہیر سے ملاقات کی۔  ملاقات میں شعبے کے مختلف تعلیمی، تخلیقی اور صنعت سے متعلق منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کو فلم ڈیپارٹمنٹ میں جاری مختلف منصوبوں اور اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے فیچر فلم پراجیکٹ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کا مقصد طلبہ کو عملی تربیت فراہم کرنا اور پاکستان کی فلمی صنعت کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے میڈیا اور فلم انڈسٹری کے لیے تربیت یافتہ اور باصلاحیت افرادی قوت تیار کرنے میں شعبہ فلم کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے وزیرِاعظم یوتھ پروگرام اور وفاقی حکومت کی جانب سے فلم ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں اور مستقبل کی سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Advertisement
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

  • 9 hours ago
سونے کی قیمت میں اچانک  بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 9 hours ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

  • a day ago
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

  • 4 hours ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

  • a day ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

  • 3 days ago
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • a day ago
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

  • 3 hours ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

  • a day ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

  • a day ago
جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

  • 4 hours ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

  • a day ago
Advertisement