اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
مالی سال 27-2026 کیلئے مجموعی بجٹ کا حجم 5903 ارب 46 کروڑ روپے تجویز کیا جا رہا ہے جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 10.7 فیصد زیادہ ہے،وزیر خزانہ


لاہور:پنجاب اسمبلی کا اہم ترین اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں ہوا جس میں صوبائی وزیرِ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے نئے مالی سال کا صوبائی بجٹ ایوان کے سامنے پیش کرنا شروع کیا۔
اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اسپیکر کی نشست کے سامنے آ کر شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی، جس کے باعث ایوان میں شدید شور شرابا دیکھا گیا۔ اس ہنگامہ خیز صورتحال اور اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود وزیرِ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اپنی بجٹ تقریر کو مسلسل جاری رکھا۔
بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 27-2026 کیلئے مجموعی بجٹ کا حجم 5903 ارب 46 کروڑ روپے تجویز کیا جا رہا ہے جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 10.7 فیصد زیادہ ہے۔
جاری اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب 93 کروڑ روپے جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 3.1 فیصد کم ہے جس کی اہم وجہ حکومت کی کفایت شعاری مہم ہے۔ اگلے مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے تنخواہوں کا خرچہ صرف 1.4 فیصد بڑھ کر 638 ارب 93 کروڑ روپے ہوگا جو کہ حکومت کی Rightsizing پالیسی کا نتیجہ ہے۔
اسی طرح اگلے مالی سال میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز کیا جا رہا ہے جس سے صوبے کے پنشن اخراجات 500 ارب 12 کروڑ روپے ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کو Grass Root لیول پر خدمات فراہم کرنے کی غرض سے PFC ایوارڈ کے تحت بلدیاتی اداروں کیلئے 5.2 فیصد اضافے کے ساتھ 803 ارب 88 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی جارہی ہے۔
سروس ڈیلیوری پر آنے والے اخراجات 783 ارب 2 کروڑ روپے ہونگے جس میں 578 ارب 62 کروڑ روپے اداروں کے روز مرہ کے اخراجات کے ہیں جو کہ حکومت کے موثر اقدامات کے سبب پچھلے مالی سال کی نسبت 5.1 فیصد کم ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کرنٹ کیپیٹل اخراجات کی مد میں 679 ارب 1 کروڑ روپے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کی جارہی ہے۔

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق
- ایک دن قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم سے مختلف اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ،عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد برآمد
- 2 گھنٹے قبل

لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ
- 2 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ
- ایک دن قبل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت
- ایک دن قبل
طالبان رجیم نے افغان شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ
- ایک گھنٹہ قبل

مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی
- ایک دن قبل

امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع
- 2 گھنٹے قبل

امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل














.jpg&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)