Advertisement
تفریح

شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے

ناصر ادیب ماضی میں متعدد سپر ہٹ فلموں کی کہانیاں تخلیق کر چکے ہیں اور ان کا نام معیاری فلمی اسکرپٹ کی ضمانت سمجھا جاتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 14th 2026, 7:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان کی فلمی صنعت میں ایک نئے اور دلچسپ منصوبے کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ معروف گلوکار و اداکار عون علی خان کو نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

فلم کی تیاری اور کاسٹنگ کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز اور فلمی حلقوں میں خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔فلم "ریڈ لائن" کی کہانی اور اسکرپٹ پاکستان کے نامور مصنف ناصر ادیب نے تحریر کیا ہے، جن کا شمار ملکی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین لکھاریوں میں ہوتا ہے۔

ناصر ادیب ماضی میں متعدد سپر ہٹ فلموں کی کہانیاں تخلیق کر چکے ہیں اور ان کا نام معیاری فلمی اسکرپٹ کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

فلم کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کی ہدایت کاری پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈ اداکار غلام محی الدین کر رہے ہیں۔

غلام محی الدین نے بطور اداکار کئی دہائیوں تک فلمی دنیا پر راج کیا اور اب وہ ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
فلمی ذرائع کے مطابق "ریڈ لائن" ایک منفرد اور معیاری موضوع پر مبنی فلم ہوگی جس میں عون علی خان کا کردار کہانی کا مرکزی محور ہوگا۔

عون علی خان اپنی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور شائقین کو ان سے اس فلم میں ایک یادگار پرفارمنس کی توقع ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار مصطفی قریشی آمنہ حسام غلام محی الدین میگھا نغمہ بیگم سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 3 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 5 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 3 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 6 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 19 hours ago
Advertisement