Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل نے جنگ کے شعلے ماند کرنے اور امن کیلئے دن رات کاوشیں کیں،شہبازشریف

ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے تباہ کن اثرات سے پوری دنیا اور اس کی معیشت لرز گئی اور پاکستان کی معیشت پر بھی بے پناہ اثر آیا ، امن معاہدے کے نتیجے میں عالمی معاشی استحکام آئے گا، شہبازشریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 15th 2026, 2:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل نے جنگ کے شعلے ماند کرنے اور امن کیلئے دن رات کاوشیں کیں،شہبازشریف

اسلا م آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ، فیلڈ مارشل نے ایران امریکہ مذاکرات اورجنگ کے شعلے ماند کرنے اور امن کیلئے دن رات کاوشیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کی کامیابی پر عظیم دوست صدرشی جن پنگ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، چین کے صدر نے امن معاہدے کیلئے مذاکرات کو آگے بڑھانے میں تعاون کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ عظیم لمحہ وطن عزیز کے ہر شہری کیلئے باعثِ فخر اور یادگار ہے، آج دنیا نے دیکھا کہ امن کی اس کاوش کو عظیم فتح نصیب ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی وفد تہران پہنچ گیا: آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کیے بغیر میری تقریر ادھوری رہے گی، فیلڈ مارشل نے جنگ کے شعلے ماند کرنے اور امن کیلئے دن رات کاوشیں کیں، میں گواہ ہوں کہ اس عظیم سپوت نے ہمت نہیں ہاری، اگر خلوص اور دانشمندی کا یہ سفر جاری نہ رہتا تو شاید امن کا خواب بکھر جاتا، مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کو قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم لمحہ وطن عزیز کے ہر شہری کیلئے باعث فخر ہے، خلوص، استقامت اور دانشمندی سے اس مشکل مرحلے کا پار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نائب وزیر اعظم کی امن عمل کیلئے غیر معمولی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں، معیشت پر دباؤ کے باوجود قوم نے ملک پاکستان کا ساتھ دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی امن عمل میں اہم امور انجام دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے تباہ کن اثرات سے پوری دنیا اور اس کی معیشت لرز گئی اور پاکستان کی معیشت پر بھی بے پناہ اثر آیا جو اب تک جاری ہے، میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت اس امن معاہدے کے نتیجے میں عالمی معاشی استحکام کے ثمرات ہر پاکستانی کو پہنچائے گی۔

انہوں نے پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے اور آج دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان امن، استحکام اور مکالمے کا علمبردار ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے بھی مشکل صورتحال میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، یقین دلاتا ہوں کہ اس امن معاہدے کے نتیجے میں عالمی معاشی استحکام آئے گا، ہر بندے کی دہلیز تک ریلیف پہنچائیں گے۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 5 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 8 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 11 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 8 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 10 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
Advertisement