جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا،شہبازشریف
یہ عظیم لمحہ وطن عزیز کے ہر شہری کیلئے باعثِ فخر اور یادگار ہے، آج دنیا نے دیکھا کہ امن کی اس کاوش کو عظیم فتح نصیب ہوئی،شہباز شریف

.jpg&w=3840&q=75)
اسلا م آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا ہے، امریکا اور ایران نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائی کے مستقل خاتمے کا اعلان کر دیا ہے، فریقین نے مشکلات حالات میں صبر، تحمل اور دانشمندی کا دامن نہیں چھوڑا۔
اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی رہنمائی مجھے ہر وقت میسر ہے، صدر آصف زرداری اوربلاول بھٹو اور تمام پارٹی کے سربراہان کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ یہ امن اور مکالمے کی فتح اورسفارتکاری کی کامیابی ہے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ اس معزز ایوان کے حوالے سے امریکا کے صدر ٹرمپ ، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، ایرانی صدر اور امن عمل میں شریک دونوں ٹیمز کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نازک، کٹھن اور صبرآزما عمل میں قطر کے امیر ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیے کے صدر کی دوراندیش قیادت اور بھرپور تعاون کا بھی شکر گزارہوں۔
قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کی کامیابی پر عظیم دوست صدرشی جن پنگ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، چین کے صدر نے امن معاہدے کیلئے مذاکرات کو آگے بڑھانے میں تعاون کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ عظیم لمحہ وطن عزیز کے ہر شہری کیلئے باعثِ فخر اور یادگار ہے، آج دنیا نے دیکھا کہ امن کی اس کاوش کو عظیم فتح نصیب ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کیے بغیر میری تقریر ادھوری رہے گی، فیلڈ مارشل نے جنگ کے شعلے ماند کرنے اور امن کیلئے دن رات کاوشیں کیں، میں گواہ ہوں کہ اس عظیم سپوت نے ہمت نہیں ہاری، اگر خلوص اور دانشمندی کا یہ سفر جاری نہ رہتا تو شاید امن کا خواب بکھر جاتا، مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے بھی مشکل صورتحال میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، یقین دلاتا ہوں کہ اس امن معاہدے کے نتیجے میں عالمی معاشی استحکام آئے گا، ہر بندے کی دہلیز تک ریلیف پہنچائیں گے۔
میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست
- 2 دن قبل
سندھ: کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز؟
- 2 دن قبل

ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز کی چھٹی برسی
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے
- ایک دن قبل
ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی عبور کرگئے، شپنگ ڈیٹا
- 2 دن قبل
صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تصاویر اور ویڈیو جاری
- ایک دن قبل
مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی صدر
- 17 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان: پی پی نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا
- 2 دن قبل

این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز
- 17 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)




