اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد برآمد
ہلاک ہونے والے دہشت گرد پنجاب میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر چکے تھے اور ان کی سرگرمیوں کے حوالے سے حساس معلومات موصول ہوئی تھیں،ترجمان


اٹک:محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اٹک کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ت
رجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے جواب میں فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔
ترجمان نے مزیدبتایا کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پنجاب میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر چکے تھے اور ان کی سرگرمیوں کے حوالے سے حساس معلومات موصول ہوئی تھیں، جس کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اٹک کے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور فرار ہونے والے عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خطرات کو ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 22 minutes ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 26 minutes ago





