پنجاب میں میٹرو،اورنج لائن،اور الیکٹریک بسوں پر مفت سفرکی سہولت ختم، اب کرایہ دینا ہوگا
اس فیصلے کا اطلاق صرف صوبائی دارالحکومت لاہور پر ہی نہیں بلکہ راولپنڈی اور ملتان میں چلنے والے ماس ٹرانزٹ سسٹمز پر بھی ہوگا،انچارج عزیز شاہ


لاہور:پنجاب حکومت نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کل سے تمام مسافروں سے سابقہ طریقہ کار کے مطابق مقررہ کرایہ وصول کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالےسے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف صوبائی دارالحکومت لاہور پر ہی نہیں بلکہ راولپنڈی اور ملتان میں چلنے والے ماس ٹرانزٹ سسٹمز پر بھی ہوگا۔
حالیہ اقدام کے تحت اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، اسپیڈو بس اور گرین بس سروسز سمیت تمام بڑے عوامی سفری منصوبوں میں مفت سفر کا سلسلہ اب ختم ہو چکا ہے اور کرایہ کا نظام پوری طرح بحال کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ مفت سفری سہولت حکومتِ پنجاب کی جانب سے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے اور شہریوں کو معاشی ریلیف دینے کے لیے اپریل 2026 میں شروع کی گئی تھی۔
ابتدا میں یہ منصوبہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا، جس میں بعد ازاں توسیع پر غور بھی کیا گیا تھا،اس اسکیم کے تحت روزانہ تقریباً 8 لاکھ شہری اس سہولت کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔ جن میں صرف اورنج لائن ٹرین پر یومیہ تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار جبکہ میٹرو بس سروس میں ایک لاکھ سے زائد شہری مفت سفر کی سہولت استعمال کر رہے تھے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل



