عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت
وہ مستقبل میں بھی فیشن اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گی،آمنہ انعام


لاہور (کلچرل رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر، ماڈل اور اسٹائلسٹ آمنہ انعام کی سالگرہ کی شاندار تقریب گلوری ایونٹ کے زیر اہتمام ڈیفنس کلب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شوبز، فیشن اور میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔
جس میی نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر اداکارہ میمونہ قدوس عاقب انصاری عاطف انصاری ترنجیت سنگھ طاہر سرور میر محسن جعفر عمران راج گلوکار کاشف علی بابر سہیل ہاشمی روحیل سمیت دیگر افراد شامل تھے شرکاء نے آمنہ انعام کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی فنی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا
تقریب کے دوران آمنہ انعام کی فیشن انڈسٹری میں نمایاں کامیابیوں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی پر خصوصی گفتگو کی گئی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آمنہ انعام نے اپنی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور منفرد ڈیزائنز کے ذریعے عالمی فیشن پلیٹ فارمز پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ وہ لندن، پیرس، میلان اور دبئی فیشن ویک سمیت مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔حال ہی میی مصر میی ہونے فیشن ویک میں ان کی کارکردگی کو خوب سراہا اور ان کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
جبکہ اس موقع پر آمنہ انعام نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں، دوستوں اور ساتھیوں کی محبت ان کے لیے سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی فیشن اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گی۔
تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور میوزک کا خصوصی اہتمام کیا گیا جبکہ شوبز شخصیات اور مہمانوں نے آمنہ انعام کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں اور ان کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سالگرہ کی یہ تقریب فیشن اور شوبز حلقوں میں توجہ کا مرکز بنی رہی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago





