لالی وڈ کے سلطان کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
آٹھ سو سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کرنیوالے اس عظیم فنکار کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے

ویب ڈیسک: لالی وڈ کے سلطان اداکاری میں بے مثال ، فلم انڈسٹری کو طویل عرصہ کندھوں پر اٹھانے والی شخصیت، جنہیں سلطان راہی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کو دنیا سےخصت ہوئے 30 برس بیت گئے۔
1934میں راولپنڈی میں آنکھ کھولنے والے سلطان محمد سے متعلق کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ نوجوان ایک روز خون آلودہ گنڈاسوں اور گولیاں اگلتی کلاشنکوفوں سے بھرپور جدال و قتال کی فلموں کا سپر اسٹار بنے گا۔
فلم ’’بابل‘‘ سے کیریئر کا آغاز کرنیوالے سلطان راہی کو اصل شہرت مولا جٹ سے ملی، اس فلم نے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،آٹھ سو سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کرنیوالے اس عظیم فنکار کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔
سلطان راہی کی معروف فلموں میں بشیرا، وحشی جٹ ، راکا، سخی بادشاہ، بابل اور دیگر شامل ہیں۔
.webp)
سلطان راہی کے صاحبزادے فلمسٹار حیدر سلطان ،ساتھی فنکار اور کروڑوں چاہنے والے آج بھی ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔
جی این این کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ان کے بیٹے حیدر سلطان راہی کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے والد کے نام پر ایک روڈ بنا دے یا انڈر پاس کا نام ہی انکے نام پر رکھ دیا جائے، کچھ اس طرح کیا جائے تاکہ نئی نسل کو معلوم ہو سکے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے اس عظیم فنکار کو نو جنوری 1996 کو گوجرانوالہ کے قریب قتل کر دیا گیا۔ جو آج تک ایک معمہ ہے۔
سلطان راہی کی موت لالی وڈ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ثابت ہوئی، فلموں میں انصاف دلانے والے کو قانون آج تک انصاف نہ دے سکا۔

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ
- 11 hours ago
معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی
- 11 hours ago

بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا،دفتر خارجہ
- a day ago
کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی
- 11 hours ago
وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت
- 12 hours ago

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟
- a day ago

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ
- a day ago

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع
- 11 hours ago

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- a day ago










.jpg&w=3840&q=75)




