علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ
عرب میڈیا کے مطابق اس معاملے پر تاحال نہ تو سدرن ٹرانزیشنل کونسل اور نہ ہی متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے آیا ہے


ریاض : سعودی قیادت میں قائم یمن کے فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ علیحدگی پسند سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ عیدروس الزبیدی یمن سے فرار ہوگئے ہیں۔
سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ عیدروس الزبیدی صومالی لینڈ کے راستے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) فرار ہو گئے ہیں، سعودی اتحاد کے مطابق الزبیدی کو خفیہ طور پر ملک سے نکالنے میں متحدہ عرب امارات نے کردار ادا کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو جاری ہونے والے اہم بیان میں سعودی اتحاد نے کہا کہ عیدروس الزبیدی بدھ کی شب عدن سے ایک بحری جہاز کے ذریعے روانہ ہوا جو یمن سے صومالی لینڈ کی بندرگاہ بربرہ پہنچا، بعد ازاں الزبیدی نے امارات کے افسروں کے ہمراہ ایک طیارے میں سوار ہو کر صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کا رخ کیا۔
سعودی اتحاد کے عرب میڈیا میں شائع ہونے والے اس بیان کے مطابق طیارے نے خلیج عمان کے اوپر اپنا ٹرانسپونڈر بند کر دیا تھا ۔ اس طیارےکے ٹرانسپانڈر کو ابو ظبی کے الریف فوجی ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے تقریباً دس منٹ قبل دوبارہ فعال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس معاملے پر تاحال نہ تو سدرن ٹرانزیشنل کونسل اور نہ ہی متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب صومالیہ کے امیگریشن حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایسی اطلاعات کی تحقیقات کر رہے ہیں جن میں ایک ’مفرور سیاسی شخصیت‘ کی نقل و حرکت کے لیے صومالیہ کی فضائی حدود اور ہوائی اڈوں کے مبینہ غیر مجاز استعمال کا ذکر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل نے ابتدا میں شمالی یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا ساتھ دیا تھا لیکن اب جنوبی یمن میں ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی حامی ہے۔
سعودی اتحاد کی جانب سے ایس ٹی سی کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں اور یمن کی حکومتی فورسز نے ایس ٹی سی کے کنٹرول میں موجود عدن شہر اور ہاں موجود صدارتی محل کا کنٹرول ایس ٹی سی سے واپس لے لیا ہے۔

عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے لالی وڈ کی تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
- ایک دن قبل

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی
- ایک دن قبل
خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل
- ایک دن قبل

کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

ابوظبی میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا
- ایک دن قبل
ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی
- 4 گھنٹے قبل

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت
- ایک دن قبل

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت
- ایک دن قبل










