امریکی کارروائی ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی توہین ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز نے کراکس کے گنجان آباد علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے راکٹ فائر کیے،وزیر دفاع


کراکس: وینزویلا پرامریکی حملے اور صدر نیکولس مادورو اور اہلیہ سیلیا فلورز کی گرفتاری کے بعد نائب صدر دَلسی رودریگیزاور وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ایک آڈیو میں کہا ہے کہ حکومت کو صدر نکولس مادورو یا ان کی اہلیہ سیلیا فلورز کے موجودہ ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہیں۔
جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم صدر نکولس مادورو اور خاتونِ اول سیلیا فلورز کی زندگی کے فوری ثبوت کا مطالبہ کرتے ہیں،انہوں نے امریکی حملے کو بدترین سامراجی جارحیت قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کریں۔
نائب صدر رودریگیز نے مزید کہا کہ امریکا کے حملے میں ملک بھر میں متعدد سرکاری حکام، فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
وزیر دفاع کا ردعمل
حملوں کے بعد وزیرِ دفاع ولادیمیر پادرینو نے کراکس میں امریکی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’بزدلانہ عمل‘ قرار دیا اور واضح کہا ہے کہ حکومت کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گی اور نہ ہی واشنگٹن کے دباؤ میں آئے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع ولادیمیر پادرینو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی کارروائی ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی توہین ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز نے کراکس کے گنجان آباد علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے راکٹ فائر کیے۔وزیرِ دفاع نے کہا ’ہم مذاکرات نہیں کریں گے، ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ہم کامیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے تھے۔ وینزویلا کی حکومت نے ملک میں امریکی حملوں کی تصدیق کردی تھی۔
رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے دارالحکومت کراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے۔
حملوں کے بعد وینز ویلا کے صدر نیکولس مادورو نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے گا۔
دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں میں وینزویلا کےدفاعی ہیڈکوارٹرزکو نشانہ بنایاگیا ہے اور وینزویلا کے صدر صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں،جبکہ وینزویلا کے کئی جزائر میں امریکی میرینز کے زمینی آپریشن شروع کرنے کی غیرمصدقہ اطلاعات آئی ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 7 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 7 گھنٹے قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 7 گھنٹے قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- ایک دن قبل

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
- ایک دن قبل
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں
- ایک دن قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے
- ایک دن قبل

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- ایک دن قبل







