Advertisement
علاقائی

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

بیرون ملک جانے والے نوجوان پاکستان کے سفیر ہوں گے، مریم نواز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 24th 2026, 6:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے نوجوان صرف ملازمین نہیں بلکہ پاکستان کے سفیر ہوں گے اور انہیں دنیا بھر میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پرواز کارڈ پروگرام کے تحت سعودی عرب روانہ ہونے والے 135 نوجوانوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو معیاری ووکیشنل ٹریننگ اور عالمی معیار کے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ان کا خواب ہے، جسے سکلز ڈیویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ (SD&ED)، پنجاب سکلز ڈیویلپمنٹ فنڈ (PSDF)، ٹاسک فورس برائے سکل ڈویلپمنٹ کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ اور سیکرٹری نادر چٹھہ عملی شکل دے رہے ہیں۔

تقریب میں سکلز ڈیویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب سکلز ڈیویلپمنٹ فنڈ کے اعلیٰ حکام، بینک آف پنجاب، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز، بھرتی شراکت داروں اور پرواز کارڈ کے مستحق نوجوانوں نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے تقریب میں موجود نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرواز کارڈ اسکیم کے حوالے سے ان کے تجربات دریافت کیے اور کہا، ’’جب آپ اس پروگرام کے تحت پاکستان سے باہر جائیں گے تو آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ جس ملک نے آپ کو یہ مواقع فراہم کیے ہیں، آپ نے دنیا کے سامنے اسی ملک کی مثبت تصویر پیش کرنی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ان کا وژن صرف پنجاب تک محدود نہیں بلکہ وہ ملک کے تمام صوبوں میں نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت کی فراہمی یقینی بنانا چاہتی ہیں تاکہ وہ عالمی منڈی میں بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔

منتخب امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا، ’’میں آپ کو اپنی اولاد کی طرح رخصت کرنا چاہتی ہوں۔ جس طرح آپ پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں، اسی طرح مجھے امید ہے کہ آپ بیرون ملک بھی محفوظ رہیں گے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔‘‘

اس موقع پر پنجاب ٹاسک فورس برائے سکل ڈویلپمنٹ کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرواز کارڈ پروگرام کے تحت 135 نوجوانوں کی سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے لیے تقرری یقینی بنائی گئی ہے، جن میں ہاسپیٹیلٹی، ہیلتھ کیئر، تعمیرات اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سکلز ڈیویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ اور فنی مہارتیں فراہم کر رہا ہے تاکہ انہیں ملک کے اندر اور بیرون ملک باعزت روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔

پہلے مرحلے میں 105 نوجوانوں کو ہاسپیٹیلٹی سیکٹر، بالخصوص کوئیک سروس ریسٹورنٹس (QSRs)، جبکہ 30 نوجوانوں کو تعمیراتی شعبے میں ملازمتیں ملی ہیں۔ ان نوجوانوں کی سعودی عرب روانگی کا آغاز 28 جون سے ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ کے مستحقین میں پرواز کارڈز اور بلاسود قرضوں کے چیکس بھی تقسیم کیے۔ پرواز کارڈ اسکیم کے تحت 45 ہزار مستحق افراد کو مجموعی طور پر 6.867 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ ویزا، ہوائی ٹکٹ، میڈیکل اور دیگر سفری اخراجات پورے کرکے محفوظ، قانونی اور باوقار انداز میں بیرون ملک روزگار حاصل کر سکیں۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 13 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 17 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement