ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
جمعہ کے اجتماعات میں سیرتِ امام حسینؓ اور پیغامِ امن کو اجاگر کیا جائے گا

چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوارڈینیٹر وزیر اعظم و قومی پیغام امن کمیٹی حکومت پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ الحمدللہ ملک بھر میں محرم الحرام کے ایام امن و امان ، سلامتی اور رواداری کے ساتھ گذر رہے ہیں۔
الحمدللہ پورے ملک میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل ہو رہا ہے ۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے جو چند شکایات موصول ہوئی ہیں ان پر قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے ۔
کل جمعۃ المبارک کے خطبات اور مجالس ، کانفرنسیں پیغام سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ ، پیغام امن و سلامتی ، وحدت و اتحاداور رواداری کے عنوان پر ہوں گے۔
انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ ، ذاکرین ، واعظین ، خطباء اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ تحمل ، برداشت ، رواداری کا راستہ اپناتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریںاور کسی بھی قسم کے شر پسند کو شرپسندی کا موقع نہ دیں۔
پولیس، سلامتی کے اداروں سے مکمل تعاون کریں ، روٹ ، وقت کا خیال کریں اور باہمی مفاہمت ، رواداری اور محبت سے ذکر سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں پر کوئی مشکل پیش آتی ہے تو فوری طور پر مقامی انتظامیہ، مقامی پولیس اور امن کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی اور اس سے منسلک صوبائی امن کمیٹیاں، کمیٹیوں کے اراکین تمام مکاتبِ فکر کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- an hour ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 6 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 6 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 8 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 3 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 5 hours ago






